لاہور: پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق ویتنام میں ڈیوس کپ جیتنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ۔ لاہور ایئر پورٹ پر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ تما م کھیلوں کو پاکستان میں بحال ہونا چاہیئے ۔ انہوں نے کہا کہ اپریل کے پہلے ہفتے میں ڈیوس کپ کا دوسرا راﺅنڈ ہوگا جس میں اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کروں گا ۔ اعصام الحق کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو تمام کھیلوں کی بحالی کے لئے مثبت اقدامات کرنے چاہیئیں اور ٹینس کے انٹرنیشنل ایونٹ بھی ملک کے اندر ہونے چاہیئیں ۔
Next Post
چھٹی جونیئر رینکنگ چیمپئن شپ : حمزہ طارق کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
Wed Feb 19 , 2014
کراچی: ٹاپ سیڈ حمزہ طارق نے محمد فہد کو دو کے مقابلے میں چار فریم سے ہراکرچھٹی قومی جونیئررینکنگ چیمپیئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ کراچی میں کھیلے جانے والے پری کوارٹرفائنل میں سینئر کے قومی چیمپئن حمزہ طارق نے سندھ کے محمد فہد کو مات دی۔ پنجاب کے حمزہ کی جیت کا اسکور11-73،60-71، 24-81، 22-55، 129-73 رہا۔ […]
