روبوٹکس بینکنگ کسٹمر کے تجربے کو تبدیل کرنے کے لیے تیار

انشورنس انڈسٹری کا بجٹ مذاکرات میں مالیاتی اصلاحات کے لیے زور

سندھ کابینہ نے ترقیاتی منصوبوں اور اہم عوامی امداد کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی

دارالحکومت میں وسیع سرچ آپریشنز کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد

پولیس چیف کی سنگین جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

اعلیٰ سطحی فلسطینی مذاکرات کے دوران پاکستان کا غزہ پر گہرے دکھ کا اظہار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سانحہ 12 مئی کو 16 برس گزر گئے، پولیس تاحال قاتلوں کو گرفتار کرنے میں ناکام

کراچی(پی پی آ ئی) سانحہ 12 مئی کو 16 سال گزر گئے مگر قاتل تاحال قانون کی گرفت سے باہر ہیں، ملزمان پر فرد جرم عائد ہونے کے باوجود مقدمات میں خاص پیشرفت نہ ہوسکی۔12 مئی 2007 کے دن اس وقت کے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے استقبال کو روکنے کیلئے خون کی ہولی کھیلی گئی، کراچی کی سڑکوں پر 50 سے زائد سیاسی کارکن اور شہریوں کو قتل کر دیا گیا۔ ایم کیو ایم رہنماؤسیم اختر سمیت کارکنوں کے خلاف 26 اور مجموعی طور پر 60 مقدمات درج ہوئے، کیس میں 10 سے زائد گواہوں کے بیانات قلمبند کئے گئے۔سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ 12 مئی کی تحقیقات کیلئے عدالتی ٹریبونل اور جے آئی ٹی بنانے کا حکم بھی دیا تھا، عدالت عالیہ کے حکم پر متعدد مقدمات بھی دوبارہ کھولے گئے جن میں کوئی پیشرفت نہیں ہو سکی۔12 مئی کے مقدمات میں وسیم اختر سمیت 21 ملزمان پر فرد جرم بھی عائد ہو چکی ہے، ان مقدمات میں 40 سے زائد ملزمان مفرور ہیں، کئی بار ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود پولیس مفرور ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔