متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی،گٹکا فیکٹری پر چھاپہ، لاکھوں روپے مالیت کاسامان برآمد،3ملزمان گرفتار

کراچی(پی پی آ ئی) کراچی کے علاقے حسرت موہانی کالونی میں پولیس نے گٹکا فیکٹری پرچھاپہ مار کر منظم گروہ کے3ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق پاک کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم بلال علی،حسین اورباسط کو گرفتار کرلیا جبکہ فیکٹری سے بھاری مالیت کا 30ٹن سیزائدگٹکا و دیگر اجزابرآمد کرلیے گئے۔پولیس کے مطابق گٹکے کا کارخانہ منگھوپیر روڈ پر واقع تھا، کارخانے سے بڑی مقدار میں دیگرمضرمٹیریل بھی برآمد جبکہ 21 سو 90 کلو گرام چھالیہ کے97 کٹے برآمد کیے گئے۔پولیس کے مطابق فیکٹری سے 400 کلوچونا،23 کٹے پتی،32 گٹکے پیکنگ کے ریپر سمیت 4 کٹے پاوڈر،ایک کٹہ ربڑ بینڈ اور52 بڑے ٹب برآمد ہوا ہے۔پولیس حکام کاکہنا ہے کہ فیکٹری میں روزانہ لاکھوں مالیت کا گٹکا تیار ہو رہا تھا، ملزمان چوری چھپے اپنا کام کرکے سپلائی کرتے تھے۔پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ تفتیش کا عمل جاری ہے۔