سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تحریک انصاف کا احتجاج، قومی خزانے کو ایک ارب 14 کروڑ کا نقصان

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں کی احتجاج سے قومی خزانے کو ایک ارب 14 کروڑ کا نقصان ہوگیا۔ذرا ئع کے مطابق حکام کی جانب سے ٹیلی کام سیکٹر کو پونے دو ارب کے لگ بھگ نقصان کا ابتدائی تخمینہ لگایا گیا۔ ٹیلی فون، انٹرنیٹ، سوشل میڈیا کی بندش سے تقریبا 60 کروڑ روپے ٹیکس ریونیو کا نقصان ہوا۔احتجاج کے باعث ملک بھر میں لاکھوں دیہاڑی دار مزدور طبقہ روزگار سے محروم رہا جبکہ ٹرانسپورٹ بند ہونے سے ٹرانسپورٹرز کا کاروبار بھی متاثر ہوا۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق راستے بند ہونے سے مارکیٹوں اور دکانداروں کو بھی کاروبار میں نقصان کا سامنا ہے تاہم کاروبار یا ریونیو کو نقصانات کا سرکاری سطح پر کوئی تخمینہ نہیں لگایا گیا۔