سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی:وزیراعظم

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں ارکان کا ملک میں پرتشدد کارروائیوں پرتشویش کا اظہارکیا۔کابینہ نے توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ ملک کے خلاف گھناؤنی سازش قراردیدی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ میں شرکا کو بلوائیوں کے خلاف کی جانیوالی کارروائیوں پربریفنگ دی گئی۔اجلاس میں شرپسندی میں ملوث عناصرکیخلاف سخت ایکشن لینے پراتفاق ہوا۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا ہے کہ کل جوسپریم کورٹ میں ہوا وہ پوری قوم نے دیکھا، عدلیہ کا احترام کرتے ہیں لیکن جو کچھ ہو رہا ہے سب کے سامنے ہے،ایک ملزم کو پروٹوکول کے ساتھ سپریم کورٹ بلایا گیا،عمران خان کیلئے سہولت کاری کی جا رہی ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ امن وامان برقرار رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں گے،کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی،جناح ہاؤس،سرکاری،عسکری تنصیبات پرحملے کرنے والوں کو گرفت میں لایا جائیگا،ریاست کی عملداری کو یقینی بنانے کیلئے ہرحد تک جائیں گے۔اتحادی رہنماؤں کی مشاورت سے آگے بڑھیں گے۔دوسری جانب قومی سلامتی کمیٹی کا ملتوی ہونے والا اجلاس اب 16 مئی منگل کو ہوگا، اجلاس میں قومی سلامتی امورزیرغور آئیں گے۔عسکری اور سول قیادت اجلاس میں شرکت کرے گی۔