سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بلوچستان، قومی اسمبلی کی 10 نشستوں کا اضافہ ممکن، خواتین کی تعداد میں کمی

کوئٹہ (پی پی آئی) کمشنر مردم شماری بلوچستان نور احمد پرکانی نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل مردم شماری کا 99 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے،بلوچستان کی آبادی میں 83 لاکھ کا اضافہ ہوا، اب تک صوبے کی آبادی 2کروڑ 6 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ کوئٹہ کی آبادی 24 لاکھ 84 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ پی پی آئی کے مطابق کمشنر مردم شماری بلوچستان نور احمد پرکانی نے کہا کہ پشین، لسبیلہ اور کوئٹہ میں چند بلاکس میں مردم شماری کا کام جاری ہے، اس کے علاوہ اجتماعی مقامات جن میں ہاسٹل، تھانے، مدارس، جیل شامل ہیں وہاں بھی مردم شماری کی جارہی ہے جو 15 مئی تک مردم شماری کا کام مکمل کرلیں گے، صوبے میں اب تک 2کروڑ 6 لاکھ نفوس کو گنا جاچکا ہے جبکہ کوئٹہ کی آبادی 24 لاکھ 84 ہزار سے زائد ہوگئی ہے،کوئٹہ کی آبادی میں 2017 کی مردم شماری کی نسبت 2 لاکھ نفوس کا اضافہ ہوا ہے۔ کمشنر مردم شماری بلوچستان نور احمد پرکانی نے بتایا کہ بلوچستان میں مردم شماری کے دوران جنس کی شرح میں فرق آیا ہے، خواتین کی تعداد کم ہوئی ہے جس کی وجہ صوبے میں خواتین کے نام کا اندراج نہ کرنا ہے, اگر مردم شمادی کے نتائج تسلیم کرلئے گئے تو صوبے سے قومی اسمبلی کی 10 نشستوں کا اضافہ ممکن ہے جبکہ صوبے میں نوجوانوں کی شرح 60 فیصد ہوگئی ہے۔