سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران سے محبت ہے ان کے بارے میں فکرمند ہوں: زیک گولڈ اسمتھ

لندن (پی پی آئی)سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ کے بھائی زیک گولڈ اسمتھ کا کہنا ہے کہ عمران کے بارے میں فکر مند ہوں۔پی پی آئی کے مطابق ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ عمران سے محبت ہے، انہیں بے حد سراہتا ہوں، وہ ان چند شخصیات میں سے ہیں جن سے بے حد متاثر ہوں۔عمران خان کے سابق برادرِ نسبتی زیک گولڈ اسمتھ نے کہا ہے کہ عمران خان ہماری پوری فیملی کے لیے رول ماڈل تھے، انہوں نے مجھے کرکٹ کھیلنا سکھائی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ماحول دوست شخصیت اور عالمی رہنما ہیں، بلین ٹری منصوبہ ان کی ماحول دوستی کی مثال ہے۔زیک گولڈ اسمتھ کا مزید کہنا ہے کہ مجھے نہیں پتہ کہ پاکستان میں کیا ہونے والا ہے، میں پاکستان سے متعلق معاملے میں شریک نہیں ہونا چاہتا۔سابق وزیرِ اعظم کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کے بھائی کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان کو پکا یقین ہے کہ انجام اچھا ہی ہو گا۔