پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حجاج کرام کو مکمل سہولیات فراہم کی جائیں گی،حاجیوں کو قربانی کے پیسے نہیں دینے پڑیں گے:طلحہ محمود

اسلام آباد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے کہا ہے کہ حجاج کرام کو مکمل سہولیات فراہم کی جائیں گی، حاجیوں کو قربانی کے پیسے نہیں دینے پڑیں گے۔حج انتظامات سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ حج انتظامات سے متعلق کچھ سہولیات تاخیر کا شکار تھیں، گزشتہ برس کا حج آسان حج تھا کیونکہ 80 ہزار لوگوں نے حج کیا لیکن اس سال پونے 2 لاکھ افراد پاکستان سے جائیں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حاجی کیمپ میں کچھ حاجیوں نے شکایت کیں کہ قربانی کے پیسے نہیں،ہم حج اخراجات کو کم کررہے ہیں،سرکاری حج سکیم کے تحت حاجیوں کو قربانی ہم کروا رہے ہیں،اب حاجیوں کو 720 ریال حکومت ادا کرے گی۔ سینیٹر طلحہ محمود نے کہاکہ عازمین حج کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی،حج کرام کو قربانی کے پیسے نہیں دینا پڑیں گے،اگر حج انتظامات میں کوئی کوتاہی ہو تو نشاندہی کی جائے،رواں سال دنیا بھر سے 30 لاکھ کے قریب افراد حج کریں گے۔واضح رہے کہ عازمین حج کی پہلی پرواز 21 مئی کو کراچی اور اسلام آباد سے سعودی عرب کیلئے روانہ ہوگی جبکہ 17 مئی سے معاونین کی پہلی ٹیم روانہ ہوگی۔