سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن کا فیصلہ

کراچی (پی پی آئی)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کرلیا۔ ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی محمد یاسین شر بلوچ نے کہا ہے کہ کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی، بغیر بلڈنگ پلان کی منظوری کے رہائشی پلاٹوں پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی ہوگی۔انہوں نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کثیر منزلہ عمارتوں میں پورشن اور اضافی منزلیں بنانے والے افراد کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے اور پینل ہاسپیٹلز بحال کی جائیں، یاسین شر بلوچ نے کہا کہ سندھ بلڈنگ آرڈیننس1979.82 شق (1)19 کے تحت رہائشی پلاٹ پر کمرشل،فلیٹس یونٹس کی تعمیر اور فروخت غیرقانونی ہے،ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی،سرمایہ کاری کرنے والے شہری جان لیں کے اسی ضمن میں ٹھیکیداروں، بروکروں اور خریدار کے درمیان لین دین کرنا غیر قانونی ہے، غیر قانونی سب لیز کے اجرامیں ملوث عناصروں کے خلاف انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے کہا کہ سندھ بلڈنگ آرڈیننس 1979.82 کے تحت غیر تعمیرات میں ملوث افراد کو 3 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔

Next Post

فوجی تنصیبات،قومی املاک پر حملے کرنے والے ایک ایک دہشتگرد کو پکڑا جائے گا:محسن نقوی

Sun May 14 , 2023
لاہور(پی پی آ ئی) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ فوجی تنصیبات،قومی املاک پر حملے کرنیوالے ایک ایک دہشتگرد کو پکڑا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کو پنجاب میں دہشتگردی کے ہولناک واقعات ہوئے، پورے پنجاب […]