پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

فوجی تنصیبات،قومی املاک پر حملے کرنے والے ایک ایک دہشتگرد کو پکڑا جائے گا:محسن نقوی

لاہور(پی پی آ ئی) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ فوجی تنصیبات،قومی املاک پر حملے کرنیوالے ایک ایک دہشتگرد کو پکڑا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کو پنجاب میں دہشتگردی کے ہولناک واقعات ہوئے، پورے پنجاب میں شرپسندوں کی جانب سے 108 گاڑیاں جلائی گئیں، 23 بلڈنگز کو نقصان پہنچایا گیا، میانوالی پر اٹیک کا پورا پلان کیا گیا تھا، میانوالی میں متعدد افراد اسلحہ سے لیس تھے، پلان کے مطابق میانوالی میں جہازوں کو جلایا گیا۔انہوں نے کہا جناح ہاؤس پر کسی سیاسی جماعت کے کارکن حملہ نہیں کرسکتے، جی ایچ کیو سمیت 123 عمارتوں کو نقصان پہنچایا گیا، ہم پر کوئی بھی پریشر آجائے ہم اصل بندے کو ہی پکڑیں گے، اب قانون کے مطابق چلا جائے گا تحقیقات ہو رہی ہیں، ہر آنے والے دن میں معلومات بڑھ رہی ہیں، ہنگاموں میں ملوث کچھ لوگ پکڑے گئے ہیں باقی کو جلد پکڑ لیا جائے گا کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔