اسلام آ باد(پی پی آ ئی)پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما نئیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی جماعتوں نے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کی کال دی ہے، پیپلز پارٹی بھی کانسٹی ٹیوشن ایوینو پر بھرپوراحتجاج کرے گی۔پاکستان پیپلز پا رٹی کے رہنما نئیر بخاری نے پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ’ملک میں جاری بحرانوں کی ذمہ داری عمران خان کی ہے۔ اس ملک میں آئین و قانون کی بالا دستی کے لیے ایسے منصف چاہیئں جو اپنی پسند و ناپسند کے فیصلے نہ کریں۔پی پی رہنما نے کہا ہے کہ عمران خان کو جب گرفتار کیا گیا وہ ملزم تھے جب تک الزام ہو وہ ملزم ہوتا ہے میرا سوال ہے کہ وہ کیا وجوہات تھیں کہ انھیں اگلے دن ہائی کورٹ میں پیشی کے وقت تک مہمان بنا کے رکھا گیا۔
Next Post
پی ٹی آئی کو پرامن احتجاج کی اجازت نہیں
Sun May 14 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے پی ڈی ایم کے احتجاج کے حوالے سے اپنی ٹویٹ میں الزام عائد کیا ہے کہ ’دفعہ 144 کی وجہ سے پی ٹی آئی کو پرامن احتجاج کی اجازت نہیں لیکن پی ڈی ایم کو سپریم کورٹ پر […]
