پی ٹی آئی کو پرامن احتجاج کی اجازت نہیں

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے پی ڈی ایم کے احتجاج کے حوالے سے اپنی ٹویٹ میں الزام عائد کیا ہے کہ ’دفعہ 144 کی وجہ سے پی ٹی آئی کو پرامن احتجاج کی اجازت نہیں لیکن پی ڈی ایم کو سپریم کورٹ پر حملہ کرنے کی سہولت مل رہی ہے جو آئین کے مطابق 90 دن میں انتخابات کے اہم کیس کی سماعت کر رہی ہے۔اپنی ٹو ئٹ میں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پوری دنیا پی ڈی ایم اور سہولت کاروں کے چہرے دیکھ رہی ہے جو سپریم کورٹ آف پاکستان پر حملہ کرنے والے ہیں۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہباز شریف کی ہدایت پر اس پلان کا حصہ ہے۔

Next Post

لاڑکانہ بورڈ میں نویں جماعت کا فزکس کا پرچہ آؤٹ

Mon May 15 , 2023
لاڑکانہ(پی پی آئی) لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک کے امتحانات میں پیر کو نویں جماعت کا فزکس کا پرچہ لیا جانا تھا جو وقت سے پہلے ہی واٹس ایپ سے آؤٹ ہوگیا۔ پی پی آئی کے مطابق نقل مافیا واٹس ایپ گروپ سیسوالات کے جوابات حل کرانے میں […]