مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کا اجلاس ، انتخابی کامیابی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، پاکستان ریلوے میں اسٹریٹجک اصلاحات کی منظوری

سندھ پولیس اور پراسیکیوشن کے درمیان قبل از ٹرائل ہم آہنگی کے حوالے سے اہم اجلاس ، تفصیلی غور و خوض

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ

صوفی بزرگ بابا فرید گنج شکر کے سالانہ عرس کی تیاریاں ، سیکیورٹی پلان تیار

ملکی گولڈ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی سے کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ہمارا مطالبہ، عدلیہ سہولت کاری نہ کرے،2ججوں کو بولنے نہیں دیا گیا:خواجہ آصف

سیالکوٹ (پی پی آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہماری سیاست میں کہیں بھی انتقام کا لفظ موجود نہیں،عمران خان کو اسپانسر اور کفالت کی جا رہی ہے، ان کی سہولت کاری کرنے والے افراد کو حدود کا پاس نہیں، پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے قابل مذمت ہیں۔پی پی آئی کے مطابق سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پی ڈی ایم احتجاج، ہمارا مطالبہ ہے کہ عدلیہ سہولت کاری نہ کرے،دو ججوں کو بولنے نہیں دیا گیا، ہماری سیاست میں کہیں بھی انتقام کا لفظ موجود نہیں، ذاتی طور پر شرمندہ ہوں اور جتنی بھی مذمت کی جائے ان چیزوں کی وہ کم ہے،جن فیملیز کا تقدس پامال ہوا، میں معافی مانگتا ہوں، ذاتیات پر مبنی سیاست نہیں کرتا، سیاسی مخالفت میں زبانی باتیں کرتے ہیں، حدود کراس نہیں کرتے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر ہمارے ساتھ کچھ ہوا ہے تو بھی ہمیں حق نہیں کہ مخالفین کے ساتھ اس طرح رویہ رکھا جائے، عثمان ڈار کی والدہ اور دیگر سیاسی برادری کے گھر پر واقعات ہوئے ہیں،انتظامیہ اور پولیس کا کچھ نہیں جاتا، میرے لئے باعث شرم ہے، جن خواتین کی عزت پامال ہوئی، ان کے گھروں پر جا کر معافی مانگنے کیلئے تیار ہوں۔