کیلیفورنیا: انڈین ویلز ٹینس ٹور نامنٹ میںسوئزر لینڈ کے راجر فیڈرر،برطانیہ کے اینڈی مرے اور اسپین کے رافیل نڈال نے تیسرے راﺅنڈ میں جگہ بنا لی۔کیلیفورنیا میں جاری انڈین ویلز ٹینس ایونٹ کے مینز سنگلزمقابلوں کے دوسرے راﺅنڈ میں سوئٹزرلینڈ کے روجر فیڈرر نے فرانسیسی حریف پال ہینری کو دلچسپ مقابلے کے بعد اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے دی۔ان کی فتح کا اسکور چھ دو اور سات چھ رہا۔ دوسرے سنگلزمیچ میں برطانوی اسٹار اینڈی مرے نے جمہوریہ چیک کے لیوکس رسول کو شکست دی۔ اینڈی مرے کو ایک گھنٹہ پینتا لیس منٹ کے مقابلے کے بعد چار چھ، چھ تین اور چھ دو سے کامیابی حاصل ہوئی۔دوسری جانب ٹور نا منٹ میں اسپین کے رافیل نڈال نے چیک ری پبلک کے راڈک اسٹپنک کو شکست دی نڈال کی فتح کا اسکور دو چھ، چھ چار،اور سات پانچ رہا۔دوسرے راﺅنڈ میں اسٹانسلاس واورنکا نے کروشیا کے ٹینس کھلاڑی کو شکست دیکر تیسرے راﺅنڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔
Next Post
حیدرآباد: تھر میں قحط اور بچوںکی ہلاکت ، جسقم کا حکومت کے خلاف مظاہرہ
Tue Mar 11 , 2014
حیدرآباد: تھرمیں قحط کے باعث بچوں کی ہلاکت اورسندھ حکومت کی نااہلی کے خلا ف جئے سندھ قومی محاذ کی جانب سے پر یس کلب حیدرآبادکے سامنے مظاہرہ کیاگیا ۔ اس موقع پر ضلعی رہنمامسرورتھیبواوررحمن پیرزادونے کہا کہ تھرمیں قحط سالی کے سبب ڈیڑھ سو سے زائد بچے جاںبحق ہو ئے ہیں لیکن حکومت سندھ کے مشیروںاور وزیروں کی خاطر […]
