معروف اداکار، دانشور، ڈرامہ نگار اور پروفیسر شعیب ہاشمی انتقال کرگئے

لاہور(پی پی آئی) شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکار، دانشور، ڈرامہ نگار اور پروفیسر شعیب ہاشمی انتقال کرگئے۔شعیب ہاشمی کی اہلیہ سلیمہ ہاشمی کے مطابق ان کے شوہر گزشتہ 15 برس سے فالج کے مرض میں مبتلا بستر تک محدود تھے۔ وہ بول سکتے تھے اور نہ خود سے چل پھرسکتے تھے۔پی پی آئی کے مطابقپاکستان میں ٹیلی ویژن کے ابتدائی دور میں شعیب ہاشمی کے پروگرام زبردست مقبول ہوئے، وہ اکڑبکڑ، سچ گپ، ٹال مٹول اور باؤ ٹرین کے خالق تھے۔شعیب ہاشمی گورنمنٹ کالج لاہور میں برس ہا برس درس و تدریس سے بھی وابستہ رہے۔

Next Post

شیریں مزاری کی پمز منتقلی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

Mon May 15 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی پمز منتقلی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ایمان مزاری ایڈووکیٹ نے اپنی والدہ کی طرف سے درخواست دائر کی۔پی پی آئی کے مطابق درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ شیریں مزاری […]