حکومت اور جے یو آئی (ف) میں مذاکرات ناکام

اسلام آباد (پی پی آئی)حکومت اور جمعیت علمائے اسلام ف میں مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن نے حکومت پر اپنا موقف واضح کر دیا ہے کہ احتجاج طے شدہ شیڈول اور مقام پر ہی جاری رہے گا،پی ڈی ایم مظاہرین سپریم کورٹ کے ججز گیٹ پر پہنچ گئے ہیں۔ سپریم کورٹ کے باہر احتجاجی دھرنے کے سلسلے میں راولپنڈی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔مری روڈ پر صدر سے فیض ا?باد تک پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 اور دفعہ 245 نافذ ہے۔ریڈ زون میں پولیس، ایف سی اور رینجرز کے جوان تعینات ہیں، دفعہ 245 کے تحت اہم عمارتوں کے باہر پہلے ہی فوج تعینات ہے۔

Next Post

اگرریفری پہلے ہاف میں ایک کا اور دوسرے میں دوسرے کا ساتھ دے تو احتجاج تو ہوگا

Mon May 15 , 2023
کوئٹہ(پی پی آئی) جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ حالات کے ساتھ الفاظ کے لغویمعانی بھی تبدیل ہوتے نظر آرہے ہیں جس کو ”نیوٹرل“ کہا اور سمجھا جاتا تھا آج اس کو ”نیو ٹرن“ کے مفہوم سے موسوم کیا جارہا ہے وہ میڈیا سے […]