پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اگرریفری پہلے ہاف میں ایک کا اور دوسرے میں دوسرے کا ساتھ دے تو احتجاج تو ہوگا

کوئٹہ(پی پی آئی) جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ حالات کے ساتھ الفاظ کے لغویمعانی بھی تبدیل ہوتے نظر آرہے ہیں جس کو ”نیوٹرل“ کہا اور سمجھا جاتا تھا آج اس کو ”نیو ٹرن“ کے مفہوم سے موسوم کیا جارہا ہے وہ میڈیا سے ٹیلی فون پرگفتگو کررہے تھے۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ کل کچھ ادارے ”A“ کو اور آج وہی ”B“ کو سپورٹ کررہے ہیں اس لیے سیاسی بے چینی کے گہرے اور کالے بادل مسلسل چھائے ہوئے ہیں ہر ادارے اور سیاسی جماعت کو ”آئین“ کے آئینے میں اپنا کردار اور عمل کو ازخود دیکھنا ہوگا اور خود احتسابی کا یہ عمل ہی ہمارے مسائل و مشکلات کا حل ہے۔ اگر کھیل کھلانے والا ریفری کھیل کے شروع میں ایک ٹیم کا ساتھ دے اور دوسرے ہاف میں امپائر دوسرے ٹیم کا ساتھ دے تو نہ صرف دونوں ٹیمیں آواز اٹھائیں گی بلکہ تماشائی بھی اس پر بھرپور احتجاج کریں گے اور ہمارے ہاں تقریباً یہ انداز نظر آتا ہے۔