کراچی (پی پی آئی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں 15مئی کو خاندان کا عالمی دن منایا گیا۔ 1993میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک قرار داد کے ذریعے اس دن کو منانے کی منظوری دی تھی، جس کے بعد 1994سے یہ دن باقاعدہ طور پر دنیا کے مختلف ممالک میں منایا جانے لگا۔ خاندانی نظام کی دن بدن بگڑتی صورتحال کی وجہ سے اس کی اہمیت کو دوبارہ اجاگر کرنے کے لیے یہ دن منانے کی ضرورت پیش آئی۔پی پی آئی کے مطابق اس دن کی مناسبت سے منعقدہ تقاریب میں سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ خاندانی زندگی کو مضبوط بناکر ہی ہم ایک اچھے سماج کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔
Next Post
نہتے فلسطینیوں پر بڑھتے ظلم کا عالمی برادری نوٹس لے:ساجد نقوی
Mon May 15 , 2023
کراچی (پی پی آئی)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ نہتے فلسطینیوں پر بڑھتے ظلم کا نوٹس لے۔پی پی آئی کے مطابق علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ فلسطین میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بین […]
