سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

یاسمین راشد کوپولیس لائنز ہسپتال منتقل کرنے کا حکم، تفتیشی افسر سے متعلقہ ریکارڈ طلب

لاہور(پی پی آئی)انسداد دہشتگردی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ سنا دیاگیا۔پی پی آئی کے مطابق عدالت نے یاسمین راشد کوکل تک پولیس لائنز ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے تفتیشی افسر سے متعلقہ ریکارڈ طلب کرتے ہوئے کہاکہ تفتیشی افسر مکمل میڈیکل رپورٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹ لے کر آئیں،عدالت نے مزید کہاکہ مجسٹریٹ کے فیصلے کے مطابق یہ جسمانی ریمانڈ کیلئے فٹ نہیں ہیں،ہسپتال کی ڈسچارج سلپ کے بغیر جسمانی ریمانڈ نہیں دیا جا سکتا۔قبل ازیں پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کو عدالت میں پیش کردیاگیا،پی ٹی آئی رہنماکو اے ٹی سی جج عبہر گل کی عدالت میں پیش کیاگیا،تفتیشی افسر نے یاسمین راشد کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی،عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیاتھا۔