سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت میں 5.6 فیصد کمی

اسلام آ باد(پی پی آئی)دستاویزات کے مطابق 15 روز کے دوران پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت میں 5.6 فیصد کی کمی ہوئی۔ دستاویز ا ت کے مطابق فی لٹر پٹرول پر پٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی کی شرح پچاس روپے جبکہ او ایم سی اور ڈیلر مارجن بالترتیب چھ اور سات روپے کی سطح پر برقرارہیں۔ ڈیزل پرلیوی 50 روپے کی سطح پر جبکہ ڈیلرمارجن 7 روپے برقرار ہے۔ دستاویز کے مطابق پندرہ روز میں پٹرول پر فریٹ مارجن میں چھتیس پیسے کمی گئی۔ پٹرول پر حکومت کی جانب سے تاحال سیلز ٹیکس وصول نہیں کیا جا رہا۔یکم مئی کو فی لٹر پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 215 روپے تھی جو پندرہ مئی کو 203 روپے 26 پیسے رہی۔ ڈیزل پر فریٹ مارجن چار روپے باسٹھ پیسے سے کم کرکے دو روپے مقرر کر دیا گیا۔ڈیزل پر آئل مارکٹینگ مارجن میں بھی پچیس پیسے کی کمی کی گئی۔ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت یکم مئی کو 229 روپے بارہ پیسے جبکہ 15 مئی کو ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 192 روپے 75 پیسے رہی۔ پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت میں بارہ روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت میں 37 روپے فی لیٹر کمی ہوئی۔