شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نیب کا بلاوا آ گیا’شکرہے عمران خان کے ساتھ شامل کر لیا‘: شیخ رشید

راولپنڈی(پی پی آ ئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نیب نے انہیں 190 ملیں پاونڈ کیس میں 24 مئی کو طلب کرلیا ہے۔اپنے ایک ویڈیو بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ شکر ہے نیب نے مجھے عمران خان کے ساتھ اس کیس میں شامل کرلیاہے۔میری والدہ کے گھر اور اسلام آباد والے گھر پر چھاپے مارے جارہے ہیں،پولیس والے خواتین کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ میں نے ٹوئٹر کا استعمال کیا، جب تک گرفتار نہیں ہوتا، دن میں دو بار ٹویٹر استعمال کروں گا، میں اپنی جنگ آئین اور قانون کے مطابق لڑوں گا،عدلیہ اس جنگ میں جیتے گی،کرائے کے لائے گئے لوگ واپس چلے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 15جون سے پہلے فیصلے آئیں گے، حق اور سچ کی فتح ہوگی، عوام جیتیں گے، انہوں نے بستر باندھ لیا ہے، وہ چٹان کی طرح ڈٹے رہیں گے،جیل میرا سسرال ہے،صرف یہ بتائیں کونسے کیس میں گرفتار کروگے۔