شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقتدر سیاسی و عسکری اشرافیہ نے ہماری کاوشوں کا مثبت جواب دینے

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے پر پاکستان تحریک انصاف نے اپنا ردِعمل میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری اعلامیے پر ایک ’مخصوص سیاسی بیانیے‘ کے غلبے کو نہایت تشویش کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔پی ٹی آئی کے آ فیشل ویب سائٹ میں جاری بیان کے مطابق اعلامیے میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں پی ٹی آئی کے خلاف جاری بدترین کریک ڈاؤن فوری ختم کیا جائے۔ کہا گیا ہے کہ گزشتہ 13 ماہ کے واقعات نے ثابت کیا ہے کہ مقتدر سیاسی و عسکری اشرافیہ کی ترجیحات لامحالہ طور پر اس کے برعکس ہیں۔ ان 13 ماہ میں انسانی حقوق کی بہیمانہ خلاف ورزیوں، ریاستی جبر کے ذریعے جمہور کی آواز دبانے اور قومی سیاست میں ان کے کردار کو کچلنے کی کوشش کی گئی۔اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مقتدر سیاسی و عسکری اشرافیہ نے ہماری کاوشوں کا مثبت جواب دینے کی بجائے ملک و قوم کو لاقانونیت اور بدترین فسطائیت کی دلدل میں دھکیل دیا۔کہا گیا ہے کہ پرامن احتجاج کا آئینی حق استعمال کرنے والے شہریوں کی صفوں میں انتشارپ سندوں کے منظّم گروہ داخل کیے گئے اور ان گروہوں کی کارروائیوں کے نتیجے میں یقیناً ایسے واقعات رونما ہوئے جن پر ہر شہری رنجیدہ ہے۔کوئی بھی فرد فتنہ و انتشار میں کارفرما عناصر کی سرکوبی کے حوالے سے دو رائے نہیں رکھتا اور ایک بااختیار عدالتی کمیشن کے ذریعے ان واقعات کے منصوبہ سازوں اور اس میں کارفرما عناصر کی نشاندہی کی ضرورت ہے۔