شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تحریک انصاف عسکری تنصیبات پر حملوں میں ملوث افراد کو 24 گھنٹوں میں حوالے کرے

لاہور(پی پی آ ئی) نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا ہے کہ اٹیلیجنس معلومات کے مطابق عسکری تنصیبات پر حملے کرنے والے 30 سے 40 دہشت گرد زمان پارک میں پناہ لیے ہوئے ہیں اور ان میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جنھوں نے جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ کی اور اسے نذر آتش کیا۔پی ٹی آئی کی قیادت سے درخواست ہے کہ 24 گھنٹوں کے اندر ان دہشت گردوں کو پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا جائے۔نیوز کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں پنجاب کی نگران حکومت کے وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا ہے کہ ڈیڈ لائن کے بعد قانون حرکت میں آئے گا اور قانون کے تحت کارروائی ہوگی۔ان کا کہنا ہے کہ ان لوگوں کو نشانِ عبرت بنایا جائے گا مگر کسی بے قصور کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی۔ فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث شرپسندوں پر مقدمے فوجی اور انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں چلائے جائیں گے۔ شرپسندوں کے جرم کی نوعیت کے حساب سے اس کا فیصلہ ہو گا کہ ان کا ٹرائل کس عدالت میں ہو گا۔عامر میر کا کہنا ہے کہ فیڈرل، پنجاب حکومت اور فوجی قیادت یہ فیصلہ کر چکی ہے کہ فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت ترین کارروائی کی جائے گی اور یہ طے ہو گیا ہے کہ ان لوگوں کو نشانِ عبرت بنایا جائے گا۔وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ ’عدالتوں سے پوچھا جانا چاہیے کہ خاص لوگوں کو ریلیف پیکج کیوں دیا جا رہا ہے اور فوجی عدالتوں کا فیصلہ اسی لیے کیا گیا کہ دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا جائے۔