شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نیب راولپنڈی نے شیخ رشید کو ’این سی اے‘سکینڈل میں طلب کرلیا

راولپنڈی(پی پی آ ئی)قومی احتساب بیورو(نیب)راولپنڈی نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو”این سی اے“ سکینڈل میں طلب کرلیا۔ذرا ئع کے مطابق شیخ رشید کو 24 مئی کو دوپہر ساڑھے 12 بجے نیب راولپنڈی میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے،نیب نے شیخ رشید کو’این سی اے‘سکینڈل میں کال اپ نوٹس جاری کر دیا۔دوسری جا نب عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اپنی ٹو یٹ میں کہا ہے کہ عدلیہ ہی ملک کوبحران سے نکالے گی خواہشوں پرفیصلے نہیں ہوں گے آئین وقانون کے مطابق فیصلے ہونگے، ادارے جتنانالائق غیر مقبول قابل نفرت موجودہ حکومت سے دور ہوں گے،اتنی ہی عزت پائیں گے،فضل الرحمان کی13پارٹیوں کی ریلی نے مقبولیت کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے، باوجود سرکاری سپورٹ کے کوئی قابل ذکرلوگ جمع نہیں کرسکے۔انہوں نے کہا کہ سعودیہ چین، یو اے ای اپنے نمائندوں کے ذریعے اورٹیلیفون پرسمجھانیکی کوشش کررہے ہیں عقل کادامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں، ملک کوتشدد کی آگ میں مت جھونکیں مسئلے کا حل مل بیٹھ کرتلاش کریں۔آئین کااحترام اورامن نہیں ہوگاتوسرمایہ کاری دورکی بات جوپاکستان میں سرمایہ کارہیں وہ دوسرے ملکوں میں سرمایہ شفٹ کرلیں گے۔