شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بجٹ میں نئے شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا:وزیر خزانہ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وزیرمملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں نئے شعبوں کوٹیکس نیٹ میں لایاجائے گا۔چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ ایف بی آر نئے بجٹ میں ڈائریکٹ ٹیکسز کی شرح بڑھائے گا۔ اس ضمن میں پالیسی سطح پرکام کیاجارہاہے۔ کوشش ہے عام آدمی پرٹیکسوں کابوجھ کم ہو۔ عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ ٹیکس ٹوجی ڈی پی جب تک ڈبل ڈیجٹ نہیں ہوتامشکل صورتحال رہے گی، ٹیکس نیٹ میں اضافہ کرناملک کی ضرورت ہے، اس سے مالی خسارہ بڑھتاہے،قرضے لینے پڑتے ہیں، اسمگلنگ پرقابوپاکرٹیکس نیٹ میں اضافہ کیاجائے گا۔وزیرمملکت برائے خزانہ نے مزید کہا کہ میکرواکنامک فریم ورک کے پیرامیٹرز تیار کیے ہوئے ہیں، بجٹ نمبرز کو حتمی شکل دے رہے ہیں، جون کے پہلے ہفتے میں بجٹ پیش کیا جائے گا۔