شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حساس تنصیبات پر حملے عمران خان کے بیانات کا نتیجہ ہیں:وزیراعظم

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ 9 مئی کو حساس تنصیبات پر حملے عمران خان کے بیانات کا نتیجہ ہیں۔سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ 9 مئی کو ریاست،اس کی علامتوں اور حساس تنصیبات پر حملے ہوئے، باغی حملے کی جڑیں عمران نیازی کی تقاریر کے مندرجات میں پوشیدہ ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ عمران نیازی نے ایک سیاسی تحریک کو حق اور باطل کے درمیان جنگ قراردیا، عمران نیازی نے مؤقف کی پذیرائی کیلئے آزادانہ طور پر مذہبی تصویر کشی کی۔ مسلسل مسلح افواج، آرمی چیف کو بدنام کیا اور حملے کیے۔ ان کی تقریریں سنیں آپ کو آپ کے جواب مل جائیں گے۔ شہبازشریف نے کہ بہت چالاکی سے ’حقیقی آزادی‘کے نعروں کے ساتھ گروہ تیار کیاگیا، گروہ تیارکرنے کا مقصد انہیں تشدد پر اکسانا تھا جس کا مشاہدہ 9 مئی کو سامنے آیا۔