شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

؎پی ٹی آئی رہنماؤں کی حاضری سے استثنی کی درخواستیں منظور، عبوری ضمانت میں 25 مئی تک توسیع

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی حاضری سے استثنی کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 25 مئی تک توسیع کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق دورانِ سماعت اے ٹی سی جج راجہ جواد عباس نے ریمارکس دیے کہ ایم پی او میں جب کوئی گرفتار ہو جائے تو درخواستِ استثنی غیر موثر ہو جاتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو تحفظ دینے کا پولیس کا بیان آجائے تو ایسا موقف نہیں رہے گا۔اے ٹی سی جج نے پی ٹی آئی وکلا کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر بیماریاں ختم اور حاضری یقینی ہونی چاہیے۔جج نے مزید ریمارکس دیے کہ سیاسی حالات عدالت کی ذمہ داری نہیں، عدالت ضمانت کی ذمہ دار ہے۔انھوں نے ریمارکس دیے کہ پی ٹی آئی وکلا نے کہا ہیکہ گرفتاری پہلے اور مقدمات بعد میں درج ہوتے ہیں۔اے ٹی سی جج نے آئندہ سماعت پر فریقین سے ضمانت کنفرمیشن پر حتمی دلائل طلب کر لیے ہیں اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کیس کی سماعت 25 مئی تک ملتوی کر دی گئی ہے۔