کراچی ڈیفنس سوسائٹی میں نوجوان خاتون نے مبینہ طور پر گولی مار کر خودکشی کر لی

کوٹ غلام محمد میں 5 بچوں کی ماں کرنا کولہی نے رسہ گلے میں ڈالکر خود کشی کر لی

خطرناک مسلح مجرم ٹھٹھہ پولیس سے مقابلے میں گرفتار ،ساتھی فرار ،سیاحوں سے چھینے گئے قیمتی موبائل فون برآمد

اوکاڑہ میں المناک حادثہ ، ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، 14 سالہ بچہ جاں بحق

وفاقی وزیر صحت کی وزیراعظم سے اہم ملاقات ، صحت کے شعبے میں اصلاحات پر بات چیت

ایس ای سی پی نے ”سرٹیفکیٹ آف اسٹیچوٹری کمپلائنس” فریم ورک متعارف کرا دیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سیلاب سے متاثرہ بچوں کی تعلیمی سرپرستی کیلئے ایونٹ سائیکل فار چینج منعقد

کراچی (پی پی آئی)ٹی سی ایف ایونٹ سائیکل فار چینج میں بڑی تعداد میں سائیکل سواروں نے حصہ لیا تاکہ پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ بچوں کو اسکول واپس لانے کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے میں مدد کی جا سکے۔پی پی آئی کے مطابق کراچی کے مختلف حصوں سے سائیکلسٹ گروپس کی ایک قابل ذکر تعداد نے معیاری تعلیم کو یقینی بنانے کے لیے ٹی سی ایف اسکول قیوم آباد کیمپس میں ایک تقریب کا انعقاد کیا۔یہ عام افراد اور کراچی کے اہم سائیکل کلبز کے ممبران کے لئے ایک بھرپور اور پر لطف تقریب تھی۔سائیکلسٹس نے اس دن کو سائیکل کے سفر کے ذریعے بچوں کیلئے فنڈز اکٹھا کرنے کیلئے وقف کردیا تھا۔اس میں کراچی کے مختلف علاقوں سے سائیکلسٹس نے شرکت کی۔انہوں نے سائیکل چلانے کا آغاز صبح سویرے سی ویو اور کراچی کے دیگر علاقوں سے کیاجوقیوم آباد کیمپس پر ختم ہواجہاں انہوں نے ٹی سی ایف کے طلبہ سے ملاقات کی اور اسکول کا دورہ کیا۔