شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان نے 105 ملین روپے مالیت کے تحائف توشہ خانہ سے کتنے میں خریدے:احمد بلال

لاہور(پی پی آئی) پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیجسلیٹیو ڈیولپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (پلڈاٹ) کے سربراہ احمد بلال محبوب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان نے وزارتِ عظمیٰ کے دوران ملنے والے 105 ملین روپے مالیت کے تحائف 38 ملین ادا کر کے اپنے پاس رکھے۔سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پرا حمد بلال محبوب نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے دس کروڑ 47 لاکھ 80 ہزار کے تحائف صرف تین کروڑ اناسی لاکھ روپے حاصل کیے۔اپنی ٹوئٹ میں احمد بلال نے لکھا کہ الیکشن کمیشن کے حکم نامے کے مطابق توشہ خانہ کے تحائف کی فہرست سے پتہ چلتا ہے کہ 2018 سے 2021 کے دوران 3 سال میں عمران خان کو 14 کروڑ 80 لاکھ روپے کے 160 تحائف ملے۔ پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سے پاس رکھے گئے تحائف کی کل مالیت 10 کروڑ 47 لاکھ روپے بنتی ہے، عمران خان نے 55 تحائف مفت اور 53 تحائف 3 کروڑ 79 لاکھ روپے ادا کر کے اپنے پاس رکھے۔ حکومت کو ادا کی گئی رقم تخمینہ شدہ قیمت کا 27 فیصد ہے۔سربراہ پلڈاٹ کا مزید کہنا تھا کہ ماضی کے تمام حکمرانوں خاص طور پر پرویز مشرف، نواز شریف اور آصف زرداری کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات کابینہ ڈویڑن کی ویب سائٹ کے ذریعے سامنے لائی جائیں۔