پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ڈی ایم حکومت کی 14 ماہ کارکردگی مارشل لاڈکٹیٹر سے بھی تاریک اور خوفناک ہے: حماد اظہر

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پی ٹی آ ئی رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت کی 14 ماہ کارکردگی کسی مارشل لاڈکٹیٹر سے بھی تاریک اور خوفناک ہے۔ سماجی را بطے کی ویب سا ئٹ ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں حماد اظہر نے موجودہ حکو مت کو تنقید کا نشا نہ بناتے ہو ئے کہا کہ ان ظالموں نے لوگوں پر تاریخ کی بلند ترین مہنگائی کا بوجھ ڈالا، صنعت کو تباہ کر کے لاکھوں مزدوروں کا روزگار چھین لیا، پاکستانی معیشت کو ڈارنومکس کے ذرعیے گہرے کنویں میں دھکیل دیا۔ انہوں نے کہ لیکن صرف یہ ہی نہیں بلکہ عوام سے ان کا بنیادی جمہوری حق بھی چھین لیا گیا، جس کی بنیاد پر ریاست کا قیام ہے۔ حماد اظہر نے کہا کہ آئین کے برخلاف اور عدالتوں کی توہین کرتے ہوئے انتخابات نا کرائے۔اور پھر آخر میں اپنے ہی ہم وطنوں کو اغوا کیا، مارا، زخمی کیا اور درجنوں شہید کر دئیے، مائیں، بیٹیاں، پروفیسر، قومی ہیرو،کوئی نا چھوڑ۔