بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی کے ماضی کو دستاویزی شکل دینے والے مورخ گل حسن کلمتی سپرد خاک

کراچی (پی پی آئی)کراچی کے ماضی کو دستاویزی شکل دینے والے سندھ کے مشہور مورخ گل حسن کلمتی کوجوکینسر کے باعث انتقال کرگئے تھے حاجی تاہی گوٹھ گڈاپ ملیر میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کردیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق گْل حسن کلمتی نے سندھ کی تاریخ پرجو کچھ بھی لکھا ہے، خاص طور پر تقسیم سے پہلے کے کراچی کی تاریخ کے بارے میں، ان میں سے زیادہ تر سندھی میں تھا، اور زاہد فاروق نے ان کا انگریزی میں ترجمہ کیا۔گل حسن کلمتی کے آٹھ بہن بھائی ہیں۔ وہ 5 جولائی 1957 ئکو حاجی آرزی بلوچ گاؤں گڈاپ، ضلع ملیر، کراچی میں پیدا ہوئے۔کلمتی نے 1978 میں ایس ایم آرٹس کالج کراچی سے بی اے کی ڈگری حاصل کی۔ 1983ء میں جامعہ کراچی سے صحافت میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرنے کے علاوہ یہیں سے سندھی ادب میں ماسٹرز کی ڈگری بھی حاصل کی۔