بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

فسطائی حکومت نے جمہوریت، عدلیہ اور آئین کی حکمرانی کو مذاق بنا دیا: عمران خان

لاہور(پی پی آئی) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ فسطائی بندوبست کی جانب سے ہماری جمہوریت، عدلیہ، آئین اور قانون کی حکمرانی کو مکمل طور پر ایک مذاق بنا کر رکھ دیا گیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے دیگر قائدین کی طرح شیریں مزاری کو ضمانت ملنے کے باوجود پھر سے گرفتار کر کے ایک دوسری جیل میں منتقل کر دیا گیا ہے،پی ٹی آ ئی کے کم و بیش 7500 کارکنان گرفتار کئے جا چکے ہیں جن میں بیشتر کو قانون کے مطابق عدالتوں میں پیش نہیں کیا گیا، گھروں میں (غیرقانونی طور پر) دھاوا بولا جا رہا ہے، ان میں توڑ پھوڑ کی جارہی ہے،اس وقت گھروں میں گھس کر خواتین اور مردوں کا اٹھایا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ معیشت اور انسانی حقوق کے حوالے سے ہم پستی میں ڈوب گئے، یہ سب کچھ پی ٹی آئی کو اگلی حکومت بنانے سے روکنے کیلئے ہے۔