لاہور(پی پی آ ئی)سیشن کورٹ لاہور نے مشکوک بینک ٹرانزیکشنز کیس میں مونس الٰہی کی اہلیہ کی عبوری ضمانت میں 30 مئی تک توسیع کر دی۔ ذرا ئع کے مطابق سیشن کورٹ لاہورمیں منی لانڈرنگ اور800 ملین کی مشکوک بینک ٹرانزیکشنزکیس میں مونس الٰہی کی اہلیہ اور دیگر کی عبوری ضمانتوں میں توسیع سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی،ایڈیشنل سیشن جج غلام رسول نے درخواست پر سماعت کی، راسخ الٰہی کی جانب سے طبیعت ناسازی پرحاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی،عدالت نے راسخ الٰہی کی ایک روز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی،عدالت نے مونس الٰہی کی اہلیہ سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں 30 مئی تک توسیع کردی۔
Next Post
یونیورسٹی آف بلتستان سکردو نے سپورٹس ویک کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے نام کر دیا
Thu May 18 , 2023
سکردو(پی پی آ ئی) یونیورسٹی آف بلتستان سکردو نے افواج پاکستان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے سپورٹس ویک کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے نام کر دیا۔وائس چانسلر یونیورسٹی آف بلتستان سکردو نے 9 مئی کے حوالے سے اہم پیغام میں کہا کہ 9 مئی کے سیاہ دن ہمارے […]
