شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ٹی آئی دہشت گرد تنظیم بن چکی ہے: وزیر اطلاعات سندھ

کرا چی(پی پی آ ئی) پیپلزپا رٹی کے رہنما اور صوبا ئی وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دہشت گرد تنظیم بن چکی ہے، عمران خان کا مؤقف بے نقاب ہورہا ہے، اب پی ٹی آئی رہنما بیانات اور پارٹی بدل رہے ہیں، نو مئی کو کراچی میں ہنگامہ آرائی میں جلائی گئی موٹر سائیکل کے مالکان کو نئی موٹر سائیکلیں فراہم کی جائیں گی۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ یہ ہنگامہ آرائی تحریک انصاف کی قیادت کے اشارے پر کی گئی اور حکومت سندھ نے فیصلہ کیا ہے کہ انھیں معاف نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ 2018 میں جہاز بھر کر پی ٹی آئی میں لائے گئے تھے، عمران خان نے رہائی کے بعد انٹرویو میں الزامات عائد کیے، 9 مئی کے واقعات میں صرف پی ٹی آئی کارکن ملوث تھے، سرکاری املاک، بسوں، پولیس وین اور گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا، جن کی موٹرسائیکلز جلائی گئی، سندھ حکومت انہیں نئی موٹرسائیکل دے گی۔ پی ٹی آئی دہشت گرد تنظیم بن چکی ہے، شرپسندوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہوگی، عمران خان نے ملکی سالمیت کو داؤ پر لگا دیا ہے، عمران خان نے ملکی معیشت کو تباہ کیا۔شرجیل میمن نے کہا کہ اقتدار کی لالچ میں عمران خان نے ہر ریڈلان کراس کی، ان کی پارٹی کے لوگ جیلوں میں ہیں، عمران خان اور ان کے بچے گھر پر آرام سے بیٹھے ہیں، وہ اقتدار کے لیے قوم کے بچوں کو استعمال کررہے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی پر کرپشن کے سنگین ترین الزامات ہیں۔ عمران خان کو عدالتوں سے غیرمعمولی ریلیف دیا گیا، انصاف کا دہرا معیار ملک کے لیے نقصان دہ ہے۔