سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملک دشمنی اور ملک پر حملہ آور ہونے والوں کا بندوبست کیا جا رہا ہے:مریم اورنگزیب

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہو ئے کہا ہے کہ قومی ادا روں پر حملہ آ ور دہشت گردوں کا بندوبست ہو رہا ہے تاکہ پاکستان کی تاریخ میں آئندہ کوئی یہ کوشش نہ کر سکے۔ سماجی را بطے کی ویب سا ئٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے عمران خان کو جواب دیتے کہا کہ تمہاری فسطائیت، ملک دشمنی اور ملک پر حملہ آور ہونے کا بندوبست ہو رہا ہے کہ آئندہ سیاست کے لبادے میں کوئی ملک دشمنی نہ کرے، ریاست پر حملہ آور نہ ہو بندوبست ہو رہا ہے کہ آئندہ شہدا اور غازیوں کی یادگاروں کی کوئی بے حرمتی نہ کر سکے۔ لیگی رہنما نے کہا کہ تم نے لوگوں کی بیٹیوں کے گھروں پر حملے کرائے، لوگوں کی بیٹیوں کو والدین کے سامنے گرفتار کیا،لوگوں کی بہنوں کو گھسیٹا لیکن پھر بھی کوئی تمہاری طرح اس ملک پر حملہ آور نہیں ہوا سیاست کا لبادہ اوڑھ کر تم نے ملک اور عوام کو سزا دی، نہ ملکی معیشت کو چھوڑا، نہ عوام کے روزگار کو چھوڑا، نہ عوام کی روٹی کو چھوڑا۔