سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

متنازع ٹوئٹ کیس، اعظم سواتی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد(پی پی آ ئی)متنازعہ ٹوئٹس کیس میں مسلسل عدم حاضری پر پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے،عدالت نے 30 مئی کو فرد جرم کیلئے طلب کرلیا۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کیخلاف متنازعہ ٹوئٹس کیس کی سماعت ہوئی، پی ٹی آئی سینیٹر عدالت میں پیش نہ ہوئے اور حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی، حا ضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی۔اسپیشل جج وسطی نے فرد جرم کیلئے اعظم سواتی کو 30 مئی کو طلب کرلیا، ساتھ ہی مسلسل عدم حاضری پر قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیئے۔مقامی عدالت نے اعظم سواتی کو 50 ہزار روپے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم بھی دیا ہے۔