ٹانک میں دہشتگردوں کا پولیس موبائل پر حملہ، ایک شخص جاں بحق، 22 زخمی

پشاور(پی پی آئی) خیبرپختونخوا کے علاقے ٹانک میں بنوں روڈ پردہشتگردوں نے پولیس پر دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو پولیس اہلکاروں سمیت 22افراد زخمی ہوئے ہیں۔ڈی پی او وقار احمد خان کے مطابق ضلع ٹانک میں پولیس پر ہینڈ گرنیڈ کے حملے اور فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 22 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔جبکہ ایک زخمی دم توڑ گیا ہے،انہوں نے کہا کہ پولیس نے بروقت کاروائی کر کے ایک حملہ آور زخمی ہوا ہے جس کو گرفتار کر لیا ہے،علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ڈی پی او کے مطابق زخمیوں کو ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹانک منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

Next Post

آرمی چیف کی حالیہ تقریر نے مجھے یقین دلایا کہ حالات واقعی سنگین ہیں: زلمے خلیل زاد

Fri May 19 , 2023
واشنگٹن(پی پی آ ئی)سابق امریکی سفارتکار زلمے خلیل زاد نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’میں پہلے بھی پاکستان کے لیے فکر مند تھا، لیکن آرمی چیف کی حالیہ تقریر نے مجھے یقین دلایا کہ حالات واقعی سنگین ہیں۔زلمے خلیل زاد نے کہا کہ سیالکوٹ میں سینئر افسران […]