شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پولیس نے زمان پارک سے فرار کی کوشش کرنیوالے مزید 6 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا

لاہور(پی پی آ ئی) 9 مئی واقعہ میں ملوث دہشتگردوں کی گرفتاری کے حوالے سے پیشرفت ہوئی ہے، پولیس نے زمان پارک سے فرار کی کوشش کرنے والے مزید 6 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔سی سی پی اور لاہور بلال صدیق کمیانہ نے زمان پارک سے فرار کی کوشش میں مزید 6 افراد کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں میں سے 4 عسکری ٹاور اور 2 کورکمانڈرہاؤس حملے میں ملوث تھے۔ بلال صدیق کمیانہ کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کی تعداد اب 14 ہوگئی ہے۔اس سے قبل گزشتہ روز ایس ایس پی جاوید حسن نے بتایا تھا کہ زمان پارک سے فرار ہونے والے 8 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، مصدقہ اطلاعات تھیں کہ 30 سے 40 لوگ زمان پارک کے اندر موجود ہیں، 8 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے جو نہر کے راستے فرار کی کوشش کر رہے تھے۔نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے تصدیق کی تھی کہ زمان پارک سے نکل کر نہر کے راستے فرار ہوتے پکڑے جانے والے 8 افراد کور کمانڈر ہاؤس پر حملے میں ملوث نکلے۔