ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر اقبال وزیر نے پارٹی سے راہیں جدا کرلیں

پشاور/اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر اقبال وزیر نے بھی پارٹی سے راہیں جدا کرلیں۔پی ٹی آئی کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، گزشتہ روز ملک اسلم امین اور محمد امجد کے بعد جمعہ کو پی ٹی آئی کے سابق وزیر محمد اقبال وزیر اور سابق ایم این اے جے پرکاش نے بھی جماعت سے راہیں جدا کرلی ہیں۔پریس کانفرنس کرتے اقبال وزیر نے کہا ہے کہ کسی بھی دباو کے بغیر بنیادی رکنیت او رشمالی وزیرستان کے صدر کے عہدے سے دستبرداری کا اعلان کرتاہوں، کسی دوسری پارٹٰی میں شمولیت اختیارنہیں کررہا۔ آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان دوستوں کی مشاورت سے کروں گا۔دوسری جانب تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی عثمان خان ترکئی اور بلند خان ترکئی بھی کپتان کا ساتھ چھوڑ کر پیپلز پارٹی کو پیارے ہوگئے۔صوابی کے ترکئی خاندان میں سیاسی اختلافات جنم لینے کے بعد سابق رکن قومی اسمبلی عثمان ترکئی اور بلند ترکئی نے تحریک انصاف سے راہیں جدا کرلی ہیں اور دونوں رہنماؤں نے اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی اور جلد پیپلز پارٹی میں شمولیت کی یقین دہانی کرائی۔واضح رہے کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد اب تک ایک درجن رہنما پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ چکے ہیں۔تحریک انصاف چھوڑنے والوں میں راجا عامر کیانی، ملک امین اسلم، محمود مولوی، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات محمد امجد، ایم پی اے ڈاکٹرعمران شاہ، سینیٹر سیف اللہ ابڑو، عثمان خان ترکئی، بلند خان ترکئی، جے پرکاش اور اقبال وزیر کے علاوہ جنوبی پنجاب کے بیشتر رہنما شامل ہیں۔