کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تحریک انصاف کے رہنما اور معروف گلوکار ابرار الحق کے گھر پر لاہور پولیس کاچھاپہ

لاہور(پی پی آئی)معروف گلوکار اور تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق نے کہا ہے کہ میں اپنے گھر گزشتہ رات ایک بج کر چالیس منٹ پر ہونے والی پولیس ریڈ کی مذمت کرتاہوں، چھاپے کے دوران میرے ملازمین پر تشدد کیا گیا جبکہ فیملی کو حراساں کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ابرارالحق نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس والے میرے گھر میں بلا اجازت داخل ہوئے اور پوچھ گچھ کرتے رہتے تاہم جاتے ہوئے اپنے ساتھ ڈی وی آر بھی لے گئے، بچوں کو نانا کے گھر جانے سے بھی روک دیا گیا اور دھمکیاں دیتے رہے کہ بیٹے کو ساتھ لے جائیں گے تو باپ آئے گا، باپ نے کیا کیا ہے؟ یہ سمجھ سے باہر ہے، سیاسی زندگی ہمیشہ پیار اور محبت سے گزارنے کی کوشش کی ہے، 9 مئی کو بھی میں یہی کہہ رہاتھا کہ کوئی آگ نہیں لگانی، توڑ پھوڑ نہیں کرنی، عام آدمی کی زندگی متاثر نہیں کرنی، میرے پیغام میڈیا پر موجود ہے۔ابرارالحق کا کہناتھا کہ میں شاہدرہ سے واپس آ رہا تھا تو لوگوں نے ٹائر جلائے ہوئے تھے میں انہیں بھی یہی سمجھا رہا تھاکہ یہ مت کریں۔ میری سمجھ سے باہرہے کہ مجھے کیوں اٹھانا چاہتے ہیں،، اے اللہ ہمیں سیدھا راستہ دکھا،جب ہماری سب کی نیت صاف ہو جائے گی اس وقت حالات بہتر ہوں گے، نو مئی کے واقعات کی مذمت کرتاہوں، کور کمانڈر کے گھر اور دیگر جگہ پر جو توڑپھوڑ ہوئی اس کی مذمت کرتاہوں، پاک فوج سے میرا پیار ہے، میری فیملی فوج میں رہی ہے، میں قریب سے جانتاہوں، میرا جذباتی تعلق رہاہے، میں خود بھی فوج میں جانا چاہتا تھا، ہمیشہ یہی خواہش تھی کہ شہید ہوناہے، شہداء کی یادگاریں ٹوٹتی ہوئی دیکھ کر تکلیف ہوئی ہے،جس نے بھی کیاہے انہیں سزا ضرور ملنی چاہیے، اس سے پاکستان سے باہر بھی شرمندگی ہوئی ہے۔