سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ترسیلات زر میں مالی سال کے دوران 12 فیصد کمی ہوئی: سٹیٹ بینک

کراچی(پی پی آئی) خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 12 فیصد کمی ہوئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق جولائی سے اپریل 2023 تک کی مدت میں بحرین، کویت، قطر اور اومان میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 2.666 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 12 فیصد کم ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 3.029 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔اپریل میں خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 358.9 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو مارچ میں 298 ملین ڈالر اور گزشتہ سال اپریل میں 294.4 ملین ڈالر تھا۔واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سمندرپار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 22.74 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 26.14 ارب ڈالر تھا۔