سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سابق وزیراعظم نواز شریف کے نام پر نامعلوم افراد نے چوتھی گاڑی بھی رجسٹر کرالی

لندن(پی پی آئی) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کے نام پر نامعلوم افراد نے چوتھی گاڑی بھی رجسٹر کرالی۔نواز شریف لندن آفس کے مطابق گاڑیاں نوازشریف کے نام پر رجسٹرکرانے کا مقصد جرائم کر کے ان کا تعلق نوازشریف سے جوڑنا ہوسکتا ہے، اس کے علاوہ رجسٹر گاڑیوں کو دہشت گردی، دھوکہ دہی اور مجرمانہ کارروائیوں کیلئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔لیگی قائد آفس کے خرم بٹ نے پولیس کو چوتھی گاڑی رجسٹر ہونے سے بھی آگاہ کر دیا جبکہ سٹی آف لندن پولیس سازش کرنے والوں تک پہنچنے کیلئے تحقیقات میں مصروف ہے۔یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا تھا جب نواز شریف کے نام رجسٹر گاڑی کی تفصیل ڈی وی ایل اے نے ایون فیلڈ ارسال کی تھی، مارچ 2023 میں نواز شریف آفس نے ڈی وی ایل اے کو فراڈ سے متعلق آگاہ کر دیا۔اپریل 2023 میں ایک اور گاڑی نواز شریف کے نام پر رجسٹر کی گئی، نوازشریف کے نام پر تیسری گاڑی کا اس وقت پتہ چلا جب ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی کا جرمانہ وصول ہوا۔خرم بٹ کا کہنا ہے کہ چند شرپسند عناصر نواز شریف کا نام اپنے مجرمانہ مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، دوسروں کے نام پر گاڑی رجسٹر کرانے والے جلد پکڑے جائیں گے۔خرم بٹ اس خدشہ کا بھی اظہار کر چکے ہیں کہ پی ٹی آئی کے سپوٹرز نواز شریف کو پھنسانے کی سازش میں ملوث ہوسکتے ہیں۔