میئر جماعت اسلامی کا اور ڈپٹی میئر تحریک انصاف کا ہو گا، حافظ نعیم الرحمٰن

کراچی(پی پی آئی)جماعت اسلامی کراچی ک امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ میئر جماعت اسلامی کا اور ڈپٹی میئر تحریک انصاف کا ہو گا۔ایک بیان میں حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنی مرضی کی حلقہ بندیاں کیں، پی پی نے انتخابی نتائج کو تبدیل کیا۔پی پی آئی کے مطابق حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی اختیارات کا رونا نہیں روئے گی، اگر اختیارات آسانی سے نہیں ملے تو چھین کر لیں گے۔انہوں نے کہا کہ آئین کے تحت جو اختیارات ہیں وہ بلدیاتی اداروں کو دینے پڑیں گے۔

Next Post

ہیوسٹن میں پاکستان نژاد امریکوں کی عمران خان کے حق میں احتجاجی ریلی

Sat May 20 , 2023
ہیوسٹن(پی پی آئی)پاکستان میں پی ٹی آئی کے خلاف ریاستی طاقت کے استعمال کے خلاف اور عمران خان کے حق میں ہیوسٹن میں فرینڈز آف پاکستان اور پاکستانی امریکنز کی جانب سے احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ریلی کی قیادت پی ٹی آئی امریکہ کے رہنماؤں سجاد برکی،عاطف خان نے […]