کراچی: جنوبی افریقا کرکٹ بورڑنے ٹیسٹ ٹیم کے لیے نئے کپتان کی تلاش شروع کردی ہے۔سابق کپتان گریم اسمتھ کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد سے جنوبی افریقی بورڈ حتمی طور پرٹیسٹ کپتان کا اعلان نہیں کر سکا۔ٹیم کی کپتانی کے لیے ون ڈے کپتان اے بی ڈیویلئیرز،ٹی ٹوئنٹی کپتان فاف ڈوپلیسی ،ہاشم آملہ اور جے پی ڈومینی کے نام زیر غور ہےں۔جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے کپتان کے تقرر کے لیے اینڈریو ہڈسن کی سر براہی میں ایک پینل بنایا ہے جو اپنی سفارشات پیش کرے گا۔ کپتان کا اعلان بورڈ کے اگلے اجلاس میں کیا جائے گا۔جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم رواں سال جون میں سری لنکا کا دورہ کرے گی جس میں ون ڈے اور ٹی ٹوئینٹی کے علاوہ ٹیسٹ سیریز بھی کھیلی جائے گی۔
Next Post
30 ویں ایشین اسنوکر چیمپیئن شپ کے لیے قومی گروپ کا اعلان
Wed Apr 23 , 2014
کراچی: قومی ٹینس ایسو سی ایشن نے 30 ویں ایشین اسنوکر چیمپیئن شپ کے لیے پاکستان کے گروپ کا اعلان کردیا۔ قومی چیمپئین محمد آصف ٹوبا گروپ ایف کے ٹاپ سیڈ ہوں گے۔قومی اسنوکرٹیم تین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جس میں قومی چیمپئن محمدآصف ٹوبا، حمزہ اکبر اور اسجد اقبال شامل ہیں جب کہ حاجی عبدالرشید ٹیم مینیجرکے فرائض انجام […]
