ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ٹی آئی کے ایم این اے ملک جواد حسین نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا

اورکزئی(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ٹکٹ پر اورکزئی سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے ملک جواد حسین نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔پی پی آئی کے مطابق ملک جواد حسین نے 9 مئی کے واقعات پر پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا، اپنے ایک بیان میں ملک جواد حسین نے کہا کہ وہ 9 مئی کے واقعات پر سخت مایوس ہیں، اور فوجی اور سرکاری تنصیبات کو نذر آتش کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ پی ٹی آئی کو سپورٹ کیا اور وفاداری دی لیکن یہ ہمارا ملک ہے اور اس کے ادارے ہمارے ہیں،ادارے مضبوط ہوں گے تو ملک مضبوط ہو گا۔پی ٹی آئی ایم این اے ملک جواد حسین نییہ بھی کہا کہ انہوں نے عمران خان کی درخواست پر استعفیٰ دیا تھا اور اب بغیر کسی دباؤ کے پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔