چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا گرفتار

فیصل آباد: (پی پی آْئی)چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضاکو پولیس نے نماز جنازہ کی ادائیگی کے موقع پر حراست میں لے لیا۔چیئرمین سنی اتحاد کونسل سے تھانہ سول لائن کی تفتیش جاری ہے۔پی پی آئی کے مطابق وہ سول لائن تھانے میں درج دہشت گردی کے مقدمے میں نامزد تھے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ صاحبزادہ حامد رضا کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے موقع پر حراست میں لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانہ سول لائن پولیس چیئرمین سنی اتحاد کونسل سے تفتیش کر رہی ہے،صاحبزادہ حامد رضا کو تھانہ سول لائن میں درج دہشت گردی کے مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔اس سے قبل چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے خود گرفتاری کی پیشکش بھی کی تھی۔

Next Post

گرفتار پی ٹی آئی رہنماشاہ محمود قریشی کے گھر پر زین قریشی کی گرفتاری کیلئے دوبارہ چھاپہ

Sat May 20 , 2023
ملتان(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے ملتان میں گھر پر پولیس نے پھر چھاپہ مارا۔پی پی آئی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ زین قریشی کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا گیا۔پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو 10 مئی کو […]