ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گرفتار پی ٹی آئی رہنماشاہ محمود قریشی کے گھر پر زین قریشی کی گرفتاری کیلئے دوبارہ چھاپہ

ملتان(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے ملتان میں گھر پر پولیس نے پھر چھاپہ مارا۔پی پی آئی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ زین قریشی کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا گیا۔پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو 10 مئی کو گرفتار کیا گیا تھا، انہوں نے رہائی کی مشروط پیشکش ماننے سے انکار کردیا۔ملتان میں پولیس نے شاہ محمود قریشی کے گھر پر ان کے بیٹے زین قریشی کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا، پولیس کا کہنا ہے کہ زین قریشی کے پرسنل سیکریٹری، ڈرائیور اور ایک ملازم کو حراست میں لیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق شاہ محمود قریشی کے گھر سے اب تک 18 ملازمین کو حراست میں لیا جاچکا ہے۔