ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملک بھر میں آرٹیکل 245کا نفاذ سپریم کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد (پی پی آئی)تحریک انصاف نے ملک بھر میں آرٹیکل 245 کو نفاذ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ ملک بھر میں آرٹیکل 245 کے نفاذ کیخلاف ایڈیشنل سیکرٹری تحریک انصاف عمر ایوب نے درخواست دائر کردی۔پی پی آئی کے مطابق درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت آرٹیکل 245 کا نفاذ اور اسکے تحت ہونے والا کریک ڈاؤن کالعدم قرار دے،آرٹیکل 245 کا استعمال سیاسی مقاصد کیلئے نہیں کیا جا سکتا، آرٹیکل 245 کا نفاذ سیاسی مخالفین کو افواج کیساتھ لڑانے کیلئے کیا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ فوجی عدالتوں میں ٹرائل بنیادی حقوق کے خلاف ہے،آئین پر شہری کو شفاف اور منصفانہ ٹرائل کا حق دیتا ہے،تاریخ میں کبھی ہزاروں سیاسی کارکنوں اور لیڈرز کا فوجی عدالت میں ٹرائل نہیں ہوا۔