جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وفاقی حکومت نے 14مئی کو پنجاب میں انتخاب کے فیصلے پرنظرثانی کی استدعا کردی

اسلام آباد (پی پی آئی)پنجاب میں انتخابات کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست پر پنجاب حکومت نے صوبہ میں فوری انتخابات کی مخالفت کردی۔ پی پی آئی کے مطابق وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کے فیصلے پرنظرثانی کی استدعا کی ہے،چیف سیکرٹری پنجاب نے تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا، پنجاب حکومت کا جواب میں کہنا تھا کہ الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار ریاست کے دیگر اداروں کو ہے،الیکشن کی تاریخ دینے کا سپریم کورٹ کا نہیں،14 مئی الیکشن کی تاریخ دیکر اختیارات کے آئینی تقسیم کی خلاف ورزی ہوئی ہے،آرٹیکل 218 کے تحت صاف شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، اختیارات کی تقسیم کے پیش نظر سپریم کورٹ نے کے پی الیکشن کی تاریخ نہیں دی۔ تحریری جواب میں مزید کہا گیا کہ الیکشن پروگرام میں تبدیلی کا اختیار الیکشن کمیشن کا ہے، 9 مئی کے واقعہ کے بعد سکیورٹی حالات صوبے میں تبدیل ہو گئے ہیں،عمران خان کی گرفتاری کے بعد سول ملٹری املاک کو نقصان پہنچایا گیا،عمران خان گرفتاری کے بعد پر تشدد احتجاج اور مظاہرے ہوئے،مظاہروں میں 162 پولیس اہلکار زخمی جبکہ 97 پولیس گاڑیوں کا جلایا گیا، پنجاب میں الیکشن کیلئے 5 لاکھ 54 ہزار سکیورٹی اہلکار درکار ہونگے، اس وقت اگر الیکشن ہوئے تو صرف 77 ہزار کی نفری دستیاب ہے۔