جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شہدائے پاکستان کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے 25 مئی کو ’یوم تکریم منانے کا فیصلہ

اسلام آباد (پی پی آئی) شہدائے پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے 25 مئی کو ’یوم تکریم شہدائے پاکستان‘ منانے کا فیصلہ کرلیا گیا، مرکزی تقریب جی ایچ کیو کی یادگار شہدا پر ہوگی۔ پی پی آئی کے مطابق پاک فوج، رینجرز، پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے شہدا اور شہدائے پاکستان کا کردار ناقابل فراموش ہے، وطن پاکستان کے امن و امان اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قربانیوں کو کبھی بھلایا نہیں جاسکتا۔ شہدائے پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے 25مئی کو ’یوم تکریم شہدائے پاکستان‘ منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یوم تکریم شہدائے پاکستان کا مقصد جہاں ایک طرف شہداکی لازوال قربانیوں کی یاد تازہ کرنا ہے اور قوم کو یہ بھی پیغام دینا ہے شہدا اور ان کے خاندان، یادگاروں کی تکریم اور احترام ہر پاکستانی کا فخر ہے۔ یوم تکریم شہدائے پاکستان میں ملک بھر میں تقریبات کو نمایاں انداز میں پیش کیا جائے گا، تقریبات میں شہدائے پاکستان کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا۔ خصوصی پروگرام اور تقریبات میں شہدا کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور دعائیں ہوں گی اور افواجِ پاکستان، پولیس ودیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی یادگار شہدا کو سلامی دی جائے گی۔ یوم تکریم شہدائے پاکستان کے موقع پر جی ایچ کیو کی یادگار شہدا پر مرکزی تقریب ہوگی جبکہ پاک فضائیہ ہیڈکوارٹرز، پاک بحریہ ہیڈکوارٹرز اور پولیس کی متعدد یادگار شہداپر تقریبات شامل ہیں۔ صوبائی دارالخلافہ بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی یادگار شہداپر تقریبات ہوں گی، یوم تکریم شہدائے پاکستان تجدیدِ عہد کا دن ہے، یہ دن نفرتوں، تلخیوں کو بھلا کر محبت، امن، رواداری اور شہداسے والہانہ محبت کا پیغام دے گا۔